• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے بعد سوہائے علی ابڑو کی نئی لُک کے چرچے

حال ہی میں سابق کرکٹر حنیف محمد کے پوتے سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی سوہائے علی ابڑو نے شادی کے بعد اپنی شخصیت بالکل ہی تبدیل کرلی ہے۔

سوہائے  شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں ہیں نہ ہی ان کی جانب سے اپنی شادی کی بارات اور ولیمے کی تصویر شیئر کی گئی ہیں تاہم اب انہوں نے نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ شادی کے بعد اپنے نئے لُک کی تصویر شیئر کی ہے۔


اداکارہ نے تصویر پر کوئی کیپشن دینے کے بجائے صرف ایموجیز پر اکتفا کیا۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں پھول، سورج اور تربوز کے ایموجیز بنائے۔

اداکارہ کے مداحوں کا ماننا ہے کہ سوہائے کی شخصیت اور خوبصورتی شادی کے بعد مزید نکھر گئی ہے۔


یاد رہے کہ سوہائے علی ابڑو نے حال ہی میں شہزر محمد سے شادی کی تھی، شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی، شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

شہزر محمد پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق مرحوم کپتان حنیف محمد کے پوتے ہیں۔ شہزر محمد نے اپنے والد اور دادا کی طرح پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا رکھی ہے۔

تازہ ترین