• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروت گیلانی کو شوہر کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان کی معروف اداکارہ سروت گیلانی کو اپنے شوہر اور بچوں کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی اداکارہ سروت گیلانی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر گزشتہ روز شوہر، اداکار  و ڈاکٹر  فہد مرزا کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی جس میں اُن  کے دونوں بیٹوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سروت گیلانی کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’خوشی کے لمحات، جب آپ اپنے بچوں کو نما ز پڑھتے ہوئے دیکھیں۔‘ سروت گیلانی کی ویڈیو میں فہد مرزا کے نماز پڑھتے ہوئے نماز میں کی جانے والی تسبیح بھی سنی جا سکتی ہے۔

سروت گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے شوہر اور بیٹے کے عقب میں ٹی وی چل رہا ہے جس میں کوئی غیر ملکی فلم لگی ہوئی ہے۔


سروت گیلانی کا یہ ویڈیو شیئر کرنا ہی تھا کہ اُن کے فالوورز اور مداحوں کی جانب سے اُن پر خوب تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا جس میں انٹر نیٹ صارفین کا کہنا تھا کہ نماز پڑھنے سے قبل ٹی وی بند کر لینا چاہیے تھا۔

سروت گیلانی کی اس پوسٹ پر انٹرنیٹ صارفین دو دھڑوں میں بٹے نظر آ رہے ہیں۔

چند انٹرنیٹ صارین کا کہنا ہے کہ فہد مرزا اور اُن کے بیٹے کی پیٹھ ٹی وی کی جانب ہے اس لیے اس ٹی وی کے آن ہونے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے جبکہ کچھ کا سروت گیلانی کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ نماز ادا کرنے کا یہ غلط طریقہ ہے۔

صارفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نماز ادا کرنے سے قبل ٹی وی بند کرنا چاہیے تھا اور ساتھ ہی سروت کو ویڈیو بنانے کے بجائے اپنے چھوٹے بیٹے کو نماز کے آداب سکھاتے ہوئے سمجھانا چاہیے کہ نمازیوں کے آگے سے نہیں گزرتے ۔

تازہ ترین