• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل کی ساس کے ساتھ رمضان کی پہلی تصویر مقبول

خوبرو اور ہردلعزیز اداکارہ سجل علی کی اپنی ساس کے ساتھ ماہِ رمضان کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سجل علی کی ساس ثمرہ رضا میر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بہو کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی۔


تصویر میں سجل علی اور اُن کی ساس نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور دونوں بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

سجل علی کی ساس نے اس دلکش تصویر کو ایک خوبصورت کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس ماہِ رمضان میں سب کو خوشی نصیب ہو۔‘

ساس کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سجل نے ’آمین‘ لکھا۔

سجل علی اور اُن کی ساس کی اس تصویر کو اُن کے مداح سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ثمرہ رضا میر اکثر سوشل میڈیا کی مختلف پوسٹ کے ذریعے اپنی بہو سجل علی سے اظہارِ محبت کرتی نظر آتی ہیں۔

ثمرہ رضا میر کا یوں سجل کے لیے محبت بھرے پیغامات دیکھ کر یہ واضح ہے کہ دونوں ساس بہو کی خوب بنتی ہے۔

یاد رہے کہ سجل علی اداکار احد رضا میر سے گزشتہ برس 14 مارچ کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

احد رضا میر سینئر اداکار اور ہدایت کار آصف رضا میر کے بیٹے ہیں۔

تازہ ترین