• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیت کے عزم کے ساتھ آئے تھے، کامیاب رہے، بابر اعظم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی میں پوری ٹیم نے اپنی ذمے داری اور صلا حیت ،مہارت کا ثبوت دیا۔ پاکستان سے جیت کا عزم لے کر جنوبی افریقا آئے تھے جس میں کامیاب رہے، میں ہمیشہ ٹیم کو درپیش صورت حال کے مطابق کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں،فخر زمان نے بہت عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ مین آف دی سیریز بابر اعظم نے کہا کہ ہماری مڈل آرڈر میںکچھ پرا بلم ہے جسے دور کرنے کی کوشش کریں گے، پلیئرز کو سپورٹ دینے کی ضرورت ہے۔ جنوبی افریقا بورڈ نے جو سہولت فراہم کی اور شائقین نے سوشل میڈیا پر ہماری حوصلہ افزائی کی اس پر ان کا مشکور ہوں۔ جنوبی افریقا کےکپتان ہیرنک کلاسن نے کہا کہ سیریز کے نتائج سے مایوسی ہوئی، پاکستان نے اچھی پر فارمنس دی، ہماری ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی نئے تھے اس لئے مشکلات پیش آئی۔ مین آف دی میچ فہیم اشرف نے کہا کہ اوپر کے بولرز کی اچھی کار کردگی کی وجہ سے مجھے بولنگ میں آسانی ہوئی، میزبان بیٹسمین دبائو میں تھے جس کا فائدہ اٹھایا، ان کے بیٹسمینوں کی غلطی پر نگاہ رکھ کر کپتان کے دئیے ہوئے میچ پلان کے مطابق بولنگ کی۔

تازہ ترین