• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد میں سماجی فاصلے کومدنظر رکھا جائے،سی پی او

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے جمعہ کو مری روڈ اور لیاقت باغ کا دورہ کیا،دورے کے دوران ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود افسران و اہلکاروں کو چیک کیا اور ہدایات دیں۔ انہوں نے لیاقت باغ میں ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔اس موقعہ پر سی پی او کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، مشکل حالات میں اہم ڈیوٹی سرانجام دینے والی فورس شاباش کے لائق ہے،راولپنڈی پولیس تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ دریں اثناء انہوں نے نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سحری کے وقت مختلف مساجد کا دورہ بھی کیا،دورے کے دوران مساجدکی سیکو رٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و ملازمین کو چیک کیا ۔سی پی او نے افسران و ملازمین کو ڈیوٹی اور کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کے متعلق ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے الرٹ ہو کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں۔دوران ڈیوٹی اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے سینئر پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ڈیوٹی کو بار بار چیک وبریف کرتے رہیں ، موثر سیکورٹی کے لیے چھت ڈیوٹی بھی لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک اہم فورس کا حصہ ہیں ،اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران ماسک،گلوز اورسنیٹائز رزکا استعمال کریں،مساجد میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے سوشل ڈسٹنسنگ کومدنظر رکھا جائے،کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی احکامات اور حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کر کے ہم اپنی اور ارد گرد موجود افراد کو اس مہلک وبا سے بچا سکتے ہیں۔
تازہ ترین