• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں سب سے مہربانی اورشفقت سےپیش آناچاہیے،ریاض نجفی

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ میں کہا ہےکہ ہمیں بیوی، بچوں،گھر والوں ،ملازموں کے ساتھ رحمت و مہربانی سے پیش آنا چاہئے۔روزہ فقط کھانے پینے سے رکنے کا نام نہیں بلکہ آنکھوں کا بھی روزہ ہونا چاہئے ۔ کانوں کا بھی روزہ ہو، غیبت، تہمت ، غلط بات نہیں سننا چاہئے۔ ہاتھوں سے ایسا کام نہ کیا جائے جس سے اللہ نے منع کیا ہے۔
تازہ ترین