رمضان بازار آٹا،چینی،گھی سمیت 13 اشیاء پر بھاری سبسڈی دے رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان بازار آٹا،چینی،گھی سمیت 13 اشیاء پر بھاری سبسڈی دے رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں آٹے،چینی،گھی کے علاوہ 13اشیاء پر بھاری سب سڈی دی جارہی ہے، انہوں نے چینی آٹے کی سپلائی بڑھانے کا حکم دیا اور ہدایت کی ہے کہ چینی کے کاونٹرز پر سٹاف کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ خریداری کے لئے صارفین کو انتظار نہ کرنا پڑے۔یہ ہدایت انہوں نے رمضان بازار قادر پور راں اور چینی سٹور کرنے کے لئے قائم وئیر ہاوس کا دورہ کے موقع پر دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان بھی انکے ہمراہ تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں میں خریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے گفتگو کی۔
ملتان سے مزید