• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال کے اندر کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانیکی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے، فائزر

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی دواساز کمپنی فائزر نے کہا ہے کہ ایک سال کے اندرکورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانیکی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔فائزرکمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ممکنہ طور پر فائز ر کورونا ویکسین کی 6 سے 12 ماہ کے اندر ایک اور ڈوز لگوانی پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی سالانہ بنیاد پر ڈوز لگانے پر بھی تحقیق کی جارہی ہے،سربراہ فائزر کے مطابق کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانے سے متعلق کورونا کی نئی اقسام اہم کردارادا کریں گی، تحقیق کاروں کو فی الحال اندازہ نہیں ہے کہ کوروناویکسین کی دو خوراکیں وائرس کے خلاف کب تک تحفظ فراہم کرسکیں گی۔

تازہ ترین