• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو قتل کی دھمکی دینے والی نرس گرفتار

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 39 سالہ نرس کو نائب صدر کملا ہیرس کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکی دینے پر گرفتار کر لیا گیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیوینے فلپس کو امریکی خفیہ سروس کی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔کملا ہیرس پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جنہیں امریکہ کی نائب صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔فلوریڈا کے جنوبی ڈسٹرکٹ کے یونائیٹڈ سٹیٹس ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر فوجداری شکایت کے مطابق، نیوینے فلپس نے 13 سے 18 فروری کے دوران نائب صدر کو جان بوجھ کر قتل اور جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق نیوینے فلپس 2001 سے جیکسن ہیلتھ سسٹم کے لیے کام کرتی ہیں۔شکایت کے مطابق نیوینے فلپس نے جیل میں قید شوہر کو جے پے کے ذریعے ویڈیوز بھیجی تھیں، جو کہ ایک کمپیوٹر ایپلی کیشن ہے۔ اس ایپ کے ذریعے جیل کے قیدی اور ان کے اہلِ خانہ رابطے میں رہتے ہیں۔درج کی گئی شکایت کے مطابق نیوینے فلپس کیمرہ کو دیکھ کر صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کے لیے اپنی نفرت کا اظہار کر ہی تھیں۔فوجداری شکایت کے مطابق ’ان ویڈیوز میں فلپس نے نائب صدر کملا ہیرس کو قتل کرنے سے متعلق بھی بیانات دیے۔ان میں سے ایک ویڈیو میں نیوینے فلپس نے کہا کہ ʼکملا ہیرس تم مر جاؤ گی۔ تہمارے دن گنتی کے ہیں۔

تازہ ترین