• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق، F-16 طیاروں کو نشانہ بنانے کیلئے امریکی ایئربیس پر 5 راکٹ حملے

سامراء، عراق(اےایف پی، نیٹ نیوز)عراق میںF-16طیاروں کو نشانہ بنانے کیلئےامریکی ایئربیس پر 5راکٹ حملے،بلد ایئر بیس پر موجودجہازوں کی مرمت کرنیوالی فیسیلٹی بھی نشانہ، جائے وقوع پرملکی و غیر ملکی اسٹاف بھی موجود تھا۔

غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق اتوار کو امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ایئر بیس پر 5 راکٹ حملے ہوئے اور کم از کم 2 راکٹ جہازوں کی مرمت کرنیوالی امریکی فرم کی فیسیلٹی پر جالگے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ راکٹوں نےبغداد کے شمال میں بلدہوائی اڈے کو نشانہ بنایا اور دو راکٹس امریکی کمپنی سیلی پورٹ کی ایک عمارت اور کینٹین سے ٹکرا ئے۔

فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی لیکن امریکا ایران سے منسلک عراقی دھڑوں کو ان حملوں کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے، فوری طور پراس حملے میںکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بغداد کے شمال میں بلد ایئربیس پر F-16جنگی طیارےکھڑے ہوتے ہیں اور کئی مرمتی کمپنیاں عراقی اور غیرملکی اسٹاف کے ہمراہ وہاں موجود ہوتی ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کےجنوری میں اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ہوائی اڈوں سمیت امریکی مفادات کے خلاف 20کے قریب بم یا راکٹ حملے کیے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین