• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، کورونا کیسز میں اضافے پر لاک ڈاؤن کا انتباہ

ریاض(شاہدنعیم) سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کے کیسز بڑھنے پر بعض شہروں اور محلوں میں لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے اور کئی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ وائرس کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پراقدامات کیے جائیں گے۔وزارت داخلہ نے اتوارکو نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے کے واقعات ریکارڈ پر آرہے ہیں، اگر وبا کی شرح اور نازک کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو ایسی صورت میں ایسے اقدامات کرنا پڑیں گے جو معاشرے کے لیے ناپسندیدہ ہوں گے-انہوںنے کہا کہ کیسز میں اضافے پر متعلقہ شہروں اور محلوں میں لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔ ٹرانسپورٹ وسائل معطل کیے جاسکتے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بعض مشہور شخصیات کورونا ایس او پیز کی پابندی نہیں کررہی ہیں۔

تازہ ترین