پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ ماضی میں سلیکٹڈ کو اجازت دی گئی کہ حکومت کو یرغمال بنالے۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج بھی اسی سلیکٹڈ کے طریقہ کار کو دہرایا جا رہا ہے تاکہ نظام کو تباہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کی جمہوری خواہشات کو دبانے کیلئے نئے نئے عفریت جنم دیئے جا رہے ہیں، کسی بھی صورتِ حال میں قانون کی عمل داری قائم رہنی چاہیئے۔