• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کا زمبابوے کیخلاف بنچ اسٹرنتھ آزمانے کا پلان


پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بنچ اسٹرنتھ آزمانے کا پلان تیار کیا ہے ، مینجمنٹ سنئیر کھلاڑیوں کو آرام دینے اور روٹیشن پالیسی اپنائے گی۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 21،23 اور 25 اپریل کو کھیلی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے زمبابوے کے خلاف بینچ اسٹرنتھ آزمانے کا پلان بنایا ہے ، اس کے لیے ٹیم مینجمنٹ سنئیر کھلاڑیوں کو آرام دینے اور روٹیشن پالیسی اپنائے گی۔

شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جا سکتا ہے جبکہ حسن علی بھی تمام میچز نہیں کھیلیں گے، وسیم جونئیر کا ٹی ٹوئنٹی ڈبیو ہو سکتا ہے ، محمد حسنین کو مکمل موقع دیا جائے گا۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین دانش عزیز بھی زمبابوے کے خلاف سیریز میں ایکشن میں ہوں گے ، شرجیل خان کے بھی پلئینگ الیون میں جگہ بنانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ محمد رضوان کو بھی ریسٹ دیا جا سکتا ہے ۔

تازہ ترین