وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی وزراء کا اجلاس ہوا جس میں محمود الرشید، ڈاکٹریاسمین راشد، ڈاکٹر محمد اختر ملک، سید حسین جہانیاں گردیزی، سردار آصف نکئی، ہاشم جواں بخت، ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں رمضان پیکج، صفائی، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کو فیلڈ وزٹ کی ہدایت بھی کی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد کروانے کا حکم دیا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ شہروں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے کام کو مزید تیز کیا جائے۔