جنگ زدہ ملکوں کے شہریوں کے ساتھ پاکستانی بھی یورپ میں سیاسی پناہ کے متلاشی
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جنگ زدہ ملکوں کے شہریوں کے ساتھ پاکستانی بھی یورپ میں سیاسی پناہ کے متلاشی

شام، افغانستان، پاکستان، عراق اور نائجیریا کے شہری یورپ میں اسائلم حاصل کرنے کے 5 بڑے خواہشمند ملکوں میں شامل ہیں۔ یہ بات یورپین اسائلم سپورٹ آفس EASO کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

ای اے ایس او کے مطابق یہ وہ 5 ممالک ہیں جنہیں اسائلم حاصل کرنے کے خواہشمند پیدا کرنے والے 'ٹاپ ڈیسٹینیشنز' قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس فہرست میں جنگ زدہ شام کے شہری سب سے زیادہ ہیں جن کی جانب سے اسائلم حاصل کرنے کیلئے دی جانے والی درخواستوں کا حجم باقی ملکوں کے مقابلے میں ایک چوتھائی رہا۔

اس رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سال یوکرین کے شہریوں نے یورپ میں اسائلم حاصل کرنے کیلئے 72 فیصد سے زائد درخواستیں جمع کروائیں۔


اس طرح یوکرین اسائلم حاصل کرنے کے لحاظ سے دنیا میں 10 ویں بڑے ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔

EASO کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سال صرف فروری 2021 میں یورپ میں اسائلم کی 38300 درخواستیں جمع کروائی گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید