ضلعی عدلیہ کے ریکارڈ رومز کیلئے جدید سافٹ ویئر تیار
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی عدلیہ کے ریکارڈ رومز کیلئے جدید سافٹ ویئر تیار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ، اپنے رپورٹر سے) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی ہدایت پر ضلعی عدلیہ کے ریکارڈ رومز کیلئے جدید سافٹ ویئر تیارکر لیا گیا جس سے ضلعی عدلیہ کا تمام ریکارڈ محفوظ بنایا جاسکے گا۔ سافٹ ویئر کی مدد سے ضلعی عدلیہ کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ ہو جائے گا، ڈیجیٹل ڈیٹا کی مدد سے تمام ریکارڈ ہارڈ اور سافٹ اقسام میں محفوظ رہیگا، سافٹ ویئر کو ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی وقت کسی بھی کیس کے فائل کی موومنٹ اور سٹیٹس کو چیک کیا جاسکے۔
اسلام آباد سے مزید