• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، گیس میٹر چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں رہائشی علاقوں سے گیس میٹر چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ سامنے آ یا ہے ۔

اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں سرکاری افسران کے گھروں کے گیس میٹرز بھی چوری ہونے لگ گئے ہیں، چور ڈائریکٹر اپوزیشن لیڈر آفس محب علی کے گھر کا گیس میٹر بھی لے اڑے۔

ڈائریکٹر اپوزیشن لیڈر آفس محب علی کے مطابق نئے میٹر کے لیے پولیس رپورٹ اور ایس این جی پی ایل کے لیے چکر لگوائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی ای پی اے فرزانہ الطاف کے گھر کا بھی گیس میٹر گزشتہ 8 ماہ میں 2 بار چوری ہو چکا ہے۔

گیس میٹر چوری کے بیشتر واقعات سیکٹر جی 6، جی7، جی10 اور جی11 میں پیش آرہے ہیں۔

متاثرین کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے دفتر میں بھی لوگوں کے چکر لگوائے جارہے ہیں اور نئے گیس میٹرز کی الاٹمنٹ پر 6 ہزار روپے فیس بھی جمع کرانا پڑ رہی ہے۔

تازہ ترین