• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بدھ مت کے مقدس مقامات اور آثار کا شاندار امین ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں سری لنکن بدھ راہبوں کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

صدر مملکت نے دوران گفتگو کہا کہ پاک سری لنکا تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں، ہم اسے خاص پارٹنر اور دوست سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بدھ مت کے مقدس مقامات اور آثار کا شاندار امین ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان مذہبی سیاحت کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے راہب اور عوام پاکستان میں بدھ مذہبی مقامات کا دورہ کریں، پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت بدھ آثارِ قدیمہ کی کثیر تعداد ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ عوامی روابط اور مذہبی سیاحت دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے بہترین پلیٹ فارم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے وفد اپنے پیروکاروں کو پاکستان کے بدھ ورثہ کے بارے میں آگاہ کرے گا۔

سری لنکن وفد نے بدھ مقامات کا دورہ آسان بنانے اور بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

وفد نے بدھ ورثے اور مقامات کی تزئین و آرائش اور تحفظ پر پاکستان کی تعریف بھی کی۔

تازہ ترین