• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایف اے کی مختلف خوردنی اشیاء کی خریدوفروخت پر پابندی

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے جاری ہونے والے اعلامیوں کے مطابق مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے اور لیبارٹری ٹیسٹ میں غیر معیاری قرار دئیے جانے کی بناء پر مختلف خوردنی اشیاء جن میں بسکٹ مارجرین ، افکو سٹار ,مہران فینیل سونف مصالحہ , مشک 100 فیصد خالص بناسپتی اور کھجی بناسپتی ، وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور " شامل ہیں کی صوبہ بھر میں خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے،اعلامیوں کے مطابق عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین