• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو سزا دی جائے،کنگنا رناوت

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت میں آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے عجیب و غریب مطالبہ کرتے ہوئے تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو سزا دینے کا کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگنا رناوت نے لکھا کہ ہمیں آبادی کنٹرول کرنے کیلئے سخت قوانین بنانا چاہییں، یہ سچ ہے کہ اندرا گاندھی الیکشن ہار گئیں تھیں اور بعد میں انہیں اس مسئلے کو اٹھانے پر مار دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں بحران کے پیش نظر تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو جیل میں ڈالنا یا کم از کم جرمانہ عائد کرنا چاہیے

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خود مزید 2 بہن بھائی ہیں۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت اب اداکاری کی بجائے متنازع بیانات کے باعث زیادہ تر شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔

تازہ ترین