وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے، استنبول کے ہوائی اڈے پر ڈپٹی گورنر اور پاکستانی سفیر نے اُن کا استقبال کیا۔
دورۂ ترکی کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
وزیرخارجہ ترکی میں ترک ہم منصب میولوت چاوش اوغلو کے ساتھ ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات، معاشی، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترکی میں وزیر خارجہ شاہ محمود منعقدہ سہ فریقی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں افغان امن عمل، امریکی انخلاء کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔