زمبابوے سے شکست، پاکستان ٹیم کا مذاق بن گیا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے سے شکست، پاکستان ٹیم کا مذاق بن گیا


زمبابوے کے ہاتھوں بدترین شکست پر سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کا مذاق بن گیا، لوگوں نے دلچسپ ویڈیوز شیئرز کرکے جذبات کا اظہار کیا۔

میچ کے دوران  بولرز نے کام دکھایا، مگر  بلے بازوں نے کام تمام کردیا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بلے بازوں نے زمبابوے کے خلاف 119 رنز کا آسان ہدف بھی مشکل بنادیا، جیت کا تحفہ تھالی میں رکھ کر میزبان ٹیم کو پیش کردیا۔

پاکستان کو میچ میں 19 رنزسے شکست ہوئی، بدترین شکست پرٹیم کا مذاق بن گیا، سوشل میڈیا پر لوگوں نے کھل کر دل کی بھڑاس نکالی۔

کسی نے اسکور دیکھ کر  ہنسنے والا میم  شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ ہے میرا ردعمل تو کسی نے ایک ویڈیو شیئر کرکے کہا، شکست کے بعد مصباح الحق کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات چیت دیکھئے۔

ایک مداح  نے آصف علی کی آؤٹ ہونے کے بعد پروٹوکول میں جانے کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید