• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سفیر کو پاکستان میں افطار کا مزہ آگیا

پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کو پاکستان میں افطار کا مزہ آگیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر سموسوں کی  ایک تصویر شیئر کی اور اردو میں پیغام شیئر کیا۔

نواف بن سعید نے لکھا کہ ’مجھے رمضان میں پاکستانی افطار بے حد پسند ہے، جو  مختلف قسم کے مزیدار اور مصالحہ دار کھانوں پر مشتمل ہے۔


 سعودی سفیر نے سوشل میڈیا صارفین سے اپنے افطار کی بھی تصاویر شیئر کرنے کا کہا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں دعا کی کہ ’اللہ ہمارے روزے قبول فرمائے۔‘

تازہ ترین