• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین گروپ کی چارج شیٹ میں کیا کیا تھا؟


وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ نے چارج شیٹ پیش کی۔

جیونیوز نے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی چارج شیٹ کی کاپی حاصل کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ نے عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر سے متعلق اپنی چارج شیٹ پیش کی۔


چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا کہ شہزاد اکبر ایف آئی اے کو جہانگیر ترین کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

چارج شیٹ کے متن میں کہا گیا کہ جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں لیکن اس انکوائری میں خسرو بختیار گروپ، ہارون اختر گروپ کی تمام ملوں کو نہیں بنایا گیا۔

متن کے مطابق تحقیقات میں اومنی گروپ اور شریف خاندان کی ساری ملیں بھی شامل نہیں ہیں۔

چارج شیٹ سننے کے بعد وزیراعظم نے گفتگو کے دوران جہانگیر ترین سمیت سب مل مالکان ایف آئی اے میں اپنے کیسز کی پیروی کریں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر یقینی بنائیں گے کہ ایف آئی اے کسی کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔

انہوں نےملاقات کے لیے موجود اراکین اسمبلی کو حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین