• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،400 کلو سے زائد مضر صحت و غیر معیاری مٹھائیاں تلف

پشاور(نمائندگان جنگ ) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے لکی مروت کے علاقے نورنگ میں کارروائی کرتے ہوئے سویٹس یونٹ سے 400 کلو سے زائد مضر صحت و غیر معیاری مٹھائیاں برآمد کرکے تلف کردی۔ کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی، جس کے دوران سویٹس یونٹ پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ہری پور بازار میں بھی خوراک سے وابستہ مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا، جس کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر تین فاسٹ فوڈ شاپس کو سیل کردیا گیا۔ چترال کے علاقے کوغزی اور موری کشف میں کاروائی کے دوران ایک گودام سے 300 لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد کئے گئے۔ جس پر گودام کو سیل کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق سوات میں کاروائی کے دوران مختلف دکانوں میں اشیاء خوردنوش کا جائزہ لیا گیا، اور سینکڑوں کلو مضر صحت اشیاء برآمد کی گئی۔ کاروائی کے دوران 100 کلو سے زائد چائنہ سالٹ اور چورن برآمد کیا گیا۔ لکی مروت کے علاقے نورنگ میں کاروائی کے دوران 400 کلو مضر صحت و غیر معیاری مٹھائیاں برآمد کی گئی۔ جبکہ پروڈکشن یونٹ کو موقع پر سیل کیا گیا۔ ڈی آئی خان میں انسپکشن کے دوران ایک دکان سے پانی کی ملاوٹ پر 300 لیٹر کے قریب دودھ کو تلف کردیا گیا۔ اپر دیر کے علاقے پڑاؤ پل اور چکیاتن بازار میں کارروائی کے دوران ناقص صفائی پر دو بیکریوں کوسیل کیا گیا۔
تازہ ترین