• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں بارش ہوئی ہے۔ بارش کے دوران مسجد الحرام میں عبادت اور طواف جاری رہا۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق طائف میں بھی بارش ہوئی ہے، شہری محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ الہدا شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 1048 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے مزید 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 411 ہوگئی ہے۔ 

تازہ ترین