• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے کا کوئی فوجی حل نہیں، بین الافغان مذاکرات کے ذریعے سیاسی تصفیہ ہی پائیدار امن و استحکام کا واحد راستہ ہے۔

دوحہ میں افغانستان کے معاملے پر امریکا، روس، چین اور پاکستان کے نمائندوں کے اجلاس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے مشترکہ بیان میں’’ایکسٹینڈڈ ٹرائیکا‘‘ کا لفظ استعمال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے دوران امن کی کوششوں میں خلل نہیں آنا چاہیے۔

اجلاس میں افغانستان، طالبان، قطر کے نمائندے بھی شریک ہوئے، اجلاس میں بین الافغان سیاسی حل کے لیے کوششیں بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

تازہ ترین