• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، غیرملکی افواج کا انخلاء، پرامن انتقال اقتدار یقینی بنایا جائے، پاکستان، امریکا، روس،چین اعلامیہ

اسلام آباد (اے پی پی، ماریانہ بابر ) روس،چین،امریکا اور پاکستان پر مشتمل توسیعی ٹرائیکا نے مطالبہ کیاہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء سے پرامن انتقال اقتدار یقینی بنایا جانا چاہئے، دوران انخلاءامن عمل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، جنگ وجدل روکا جائے ، غیر ملکی افواج کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے ،چار ملکی گروپ نے طالبان پر موسم بہار کی کارروائیاں روکنے پر بھی زور دیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان میں طاقت کے ذریعے مسلط کردہ کسی بھی حکومت کے قیام کی حمایت نہیں کرینگے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ مشترکہ بیان دوحہ قطر میں ، 30 اپریل کو امریکا ، روس ، چین ، اور پاکستان پر مشتمل افغانستان میں پرامن تصفیہ سے متعلق توسیعی "ٹرائیکا" کی جانب سے جاری کیا گیا۔واشنگٹن نے بھی یہ مشترکہ بیان جاری کیا ہے ۔ دوحہ ، قطر میں توسیعی "ٹرائیکا" کے نمائندوں نے ملاقات کی تاکہ انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت،پر امن تصفیہ اور فریقین کو مستقل اور جامع جنگ بندی کے حل تک پہنچنے میں مدد فراہم کیا جا سکے۔
تازہ ترین