• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کا آج سے آغاز

ملک بھر میں 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کا آج سے آغاز جبکہ پچاس سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن جاری ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں 10 کروڑ آبادی ویکسینیشن کیلئے اہل ہے، حکومت نے ویکسینیشن کا عمل مربوط حکمت عملی سے شروع کیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اس سال سات کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا ہے، جون تک ایک کروڑ نوے لاکھ سے زائد خوراکیں موصول ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پاک چین ویکسین مرکز میں انتظامات آخری مراحل میں، مرکز ایک ہفتے تک کھول دیا جائے گا، مرکزمیں یومیہ10 ہزار افراد تک کی ویکیسنیشن کی جاسکے گی۔

معاونِ خصوصی نے ویکسین لگوانے والوں کو پیغام دیا کہ ملک میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں ۔ کورونا کو ناں کہیں۔

تازہ ترین