• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بجٹ کی تیاری سے متعلق مشاورتی اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بجٹ کی تیاری سے متعلق ہورہے مشاورتی اجلاس میں صنعتکار، ٹریڈرز اور تاجر شامل ہیں، نئے بجٹ کو سٹیزن بجٹ کا نام دیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صنعتکاروں، تاجروں اور زرعی تنظیموں کی تجاویز بجٹ سازی میں شامل کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ کاکہنا ہے کہ سندھ کی اپنی بڑی ٹیکس کلیکشن آرگنائیزیشن ایس آر بی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس سال ایس آر بی 130 بلین روپے جمع کریگی، جبکہ سندھ حکومت نےسیلز ٹیکس ریٹ 16 سےکم کرکے 13 فیصد کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس سال اندازاً 967اعشاریہ 5 بلین روپے وفاقی حکومت سے ملنے کی توقع ہے، جبکہ سندھ حکومت اپنے ذرائع سے اندازاً 228 بلین روپے حاصل کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہمارے بجٹ کا 81 فیصد غیرترقیاتی اور 19 فیصد ترقیاتی بجٹ ہے، جبکہ ہم 20 فیصد تعلیم، 14 فیصد صحت پر خرچ کرتے ہیںاور 12 فیصد امن و امان کی صوتحال، 9 فیصد لوکل گورنمنٹ پر خرچ کرتے ہیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ سندھ حکومت پہلی باربجٹ تیاری میں عوام سے تجاویزمانگ رہی ہے،شہری اپنی تجاویز دینے کے لئے سروے فارم پر کریں،یہ سروے فارم محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔


تازہ ترین