پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شکایت کے بغیر پورے حلقے میں دوبارہ گنتی ایک نئی روایت ہے۔
کراچی سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس نئی روایت کا خیرمقدم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں بیشتر نشستوں پر جیت کا تناسب 5 فیصد ہونے کے باوجود دوبارہ گنتی کا موقع نہیں دیا گیا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ نئی روایت سامنے آنے کے بعد ہم 2018ء کے اُن حلقوں میں دوبارہ گنتی پر غور کریں گے جہاں جیت کا تناسب 5 فیصد سے کم تھا۔