• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں معمولی کمی


کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم صورتحال اب بھی خراب ہے۔ 

اسلام آباد میں گزشتہ 10 دنوں میں پہلی بار کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے نیچے آگئی، جبکہ 283  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں مجموعی شرح 11 فیصد رہی، جہاں 1600 مزید افراد وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں لاہور میں سب سے زیادہ 700 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد رہی، ضلع سوات میں شرح سب سے زیادہ بلند 36 فیصد رہی جبکہ پشاور میں شرح 9 فیصد رہی۔

ادھر بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریباً 10 فیصد رہی، جبکہ دو روز پہلے شرح 16 فیصد تھی۔

تازہ ترین