• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: رشتے سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا


ملتان میں مبینہ طور پر رشتے سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

24 سالہ متاثرہ لڑکی نشتر اسپتال منتقل کردی گئی، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق ملتان میں تھانہ صدر کے علاقے کرم ٹاؤن میں رشتہ سے انکار پر 24 سالہ خاتون پر شادی کے خواہش مند شہزاد نے مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔


متاثرہ خاتون کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے ملزم شہزاد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیےہیں۔

تازہ ترین