• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر کی سعودی شاہ سلمان کو عید کی پیشگی مبارکباد


ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی شاہ سلمان کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد دے دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شاہ سلمان سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر ترک صدر کی جانب عید کی پیشگی مبارکباد پر سعودی شاہ سلمان نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن نے پیشگوئی کی ہے کہ عید الفطر کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے جس کے سبب عیدالفطر 13 مئی کو ہونے کا قوی امکان موجود ہے۔

تازہ ترین