• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگادی

فلپائن نے بھارت کے بعد پاکستان سے آنے والے مسافروں پر بھی پابندی عائد کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن نے پاکستان، بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال سے آنے والوں پر پابندی لگادی ہے۔

فلپائنی حکام کے مطابق پاکستان، بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال سے آنے والوں پر پابندی لگانے کا مقصد بھارتی قسم کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔


خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن میں ان ممالک سے آنے والوں پر پابندی کا اطلاق 7 مئی سے 14 تک کے لیے ہو گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن نے 2 روز قبل ہی بھارت سے آنے والوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی لسٹ میں آج مزید کچھ ممالک کا نام شامل کیا ہے۔

تازہ ترین