• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے متعدد علاقوں میں گیس کی قلت، صارفین پریشان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں قدرتی گیس کی قلت سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بالخصوص ماہ صیام میں سحری اور افطار کے وقت گیس نہ ہونے یا پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کی زندگی مشکل بنی ہوئی ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ موسم گرما شروع ہو چکا ہے ہیٹر اور گیزر بند ہونے کے باوجود صارفین کو صرف کھانا پکانے کیلئے بھی ضرورت کے مطابق گیس فراہم نہیں ہو رہی جو ایس این جی پی ایل کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، گلشن آباد، جراحی سٹاپ، کہکشاں کالونی، پشاور روڈ لین پانچ اور چھ سمیت اس بنیادی ضرورت سے محروم دیگر کئی علاقوں کے رہائشیوں نے محکمہ کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رحمتوں اور برکتوں والے اس مہینہ میں بھی روزہ داروں کو اذیت میں مبتلا کیا گیا ہے، اس بے لگام مہنگائی میں ایل پی جی کے سلنڈر لینے کیلئے ہزاروں روپے خرچ کرنا دیہاڑی دار یا نوکری پیشہ لوگوں کیلئے ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو ہر تقریر میں غریبوں کی تکالیف کا احساس اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنے کی یقین دہانیاں کرواتے رہتے ہیں انہیں چاہئے کہ محکمہ کے ان ذمہ داران سے بھی باز پرس کریں جو گرمیوں میں گیس فراہم نہیں کر پا رہے۔
تازہ ترین