• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الصوبائی ،بین اضلاعی اور لوکل پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن نے ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر 8 مئی 2021 سے لیکر 16 مئی 2021 تک کوئٹہ ڈویژن میں بین الصوبائی، بین اضلاعی اور لوکل پبلک ٹرانسپورٹ کی ہر قسم کی گاڑیوں کے چلانے پر مکلمل پابندی عائد کردی ہے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن کے ایک سرکلر کے مطابق تمام مسافر بردار/پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کوچز، بسیں، منی بسیں، لوکل بسیں بین الصوبائی، بین اضلاعی اور لوکل کوئٹہ شہر کو بذریعہ نوٹس اطلاع دی جاتی ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر اور موجودہ صورتحال میں محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق 8 مئی 2021 سے لیکر 16 مئی 2021 تک کوئٹہ ڈویژن میں بین الصوبائی، بین اضلائی اور لوکل پبلک ٹرانسپورٹ کی ہر قسم کی گاڑیوں کے چلانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ لہذا تمام مذکورہ بالا ٹرانسپورٹ اپنی گاڑیاں روٹ پر چلانے سے گریز کرتے ہوئے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں آپ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گاڑی پر کیس کرکے بند کردیا جائے گا۔ جس کی تمام ذمہ داری متعلقہ گاڑی مالک پر ہوگی۔ اس نوٹس کو حتمی تصور کرکے ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے قانون کی پاسداری کریں۔

تازہ ترین