• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے ہر پاکستانی کو پونے 2 لاکھ کا مقروض بنادیا، بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہر پاکستانی کو مقروض کرنےکیلئے 25سال جدوجہد کی۔

بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہر پاکستانی کو پونے2 لاکھ روپےکا مقروض کرنےکےلئے 25سال جدوجہدکی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ قرضوں کی جھوٹی مہم چلا کر پی ٹی آئی 33 ارب ڈالر سے زائد کا غیرملکی قرضہ لے چکی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی قرضہ نہ لینےکا کہنے والےعمران خان نے 9 ماہ میں ڈھائی کھرب روپوں کی ادائیگی کی، ملکی خزانے کا 82 فیصد حصہ قرضوں کی ادائیگی میں صرف ہوچکا ہے۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قرضوں کےسود کی وجہ سےدفاعی بجٹ کے لئے بھی پیسے نہیں، عمران خان کی حکومت کے شاہانہ اخراجات 28 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں، عمران خان سخت شرائط پر قرضے لےکر اپنی آمدنی سے 10کھرب روپے زیادہ خرچ کرچکے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی میں ڈھائی کھرب اور گیس میں 350 ارب روپوں سے زیادہ گردشی قرضہ ہے، ٹیکسوں کے 710 ارب روپے واپس نہ کرکے ایک نیا گردشی قرضہ بنایا گیا۔

بلاول بھٹو ذرداری نے کہا کہ 650 ارب روپےکےترقیاتی پروگرام میں سے11ویں ماہ 40 فیصد خرچ ہوں تومعاشی ترقی کے اہداف کیسے پورے ہوں گے؟

تازہ ترین