• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرارے ٹیسٹ، زمبابوے کے خلاف پاکستان کی پہلی اننگز کی بیٹنگ جاری

ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے 341 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر بنا لیے ہیں۔

عابد علی کی زمبابوے کے خلاف شاندار بیٹنگ جاری ہے،  عابد علی نے 20 چوکوں کی مدد سے 150 رنز مکمل کرلیے ہیں۔

مہمان ٹیم نے آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 4 وکٹ پر 268 رنز پر کیا، زمبابوے کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ 303 رنز پر گری کہ جب ساجد خان 20 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

 پاکستان کی چھٹی وکٹ محمد رضوان کی صورت میں گری وہ 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔


گزشتہ روز ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر عمران بٹ دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے، لیکن دوسری وکٹ پر اظہر علی اور عابد علی نے 236 رنز کی ریکارڈ شراکت بنائی۔

اظہر علی نے کیریئر کی 18ویں سنچری اسکور کی، عابد علی نے ٹیسٹ میں اپنی تیسری سنچری بنائی، لیکن 80 اوورز کے بعد زمبابوے نے نئی گیند لی جس کے بعد پاکستان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

اظہر علی126 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں بھی ناکام ہوئے اور صرف دو رنز ہی بناسکے جبکہ فواد عالم بھی پانچ رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین