• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: شہباز شریف کو روکنے کیخلاف مذمتی قرار داد جمع

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو بیرونِ ملک جانے سے روکنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد مسلم لیگ نون کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب امیگریشن حکام نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو لاہور ایئر پورٹ پر لندن جانے سے روک دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکام نے شہباز شریف سے کہا تھا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں۔


مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے ایئر پورٹ حکام کو معاملے سے آگاہ کیا تھا اور انہیں عدالتی حکم نامہ پڑھ کر بھی سنایا تھا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی تھی۔

تازہ ترین