• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی ملک سے فرار ہونے کی جلدی معنی خیز ہے، فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ملک سے فرار ہونے کی جلدی معنی خیز ہے۔

 فیاض چوہان نے کہا کہ جیل میں تمام طبی سہولیات کی فراہمی کےباعث شہباز شریف کی طبیعت ٹھیک رہی، جیل سے باہر نکلتے ہی شوباز شریف کواپنی صحت خطرے میں محسوس ہوئی۔


انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نظام صحت کو وینٹی لیٹر پر پہنچا کر بھی انہیں شرمندگی نہیں ہو رہی۔

فیاض چوہان نے کہاکہ کاش شریف خاندان اپنے علاج معالجے کےلیے ہی کوئی خصوصی اسپتال بنا لیتا۔

تازہ ترین