• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر کا چاند، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب


عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 29 رمضان المبارک کو ہوگا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی سربراہی مرکزی رویت ہلال کمیٹی چیئرمین صاحبزادہ عبدالخبیر آزادکریں گے۔

رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسی روز مقامی علاقوں میں منعقد ہوں گے، جو چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کی معاونت کریں گی۔


اجلاس میں ملک بھر سے چاند کی رویت کے بارے میں شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی اور اس کے بعد اس حوالے سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین