• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتیں باعث تشویش ہیں، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے شہر میں مسلح ڈکیتی، لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت، محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی اور ناکامی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے شہر میں بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیوں اور جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کرے، انہوں نے کہا کہ رواں سال مسلح ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ اور مزاحمت پر خواتین سمیت 30شہریوں کی اموات سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، حکومت اور متعلقہ ادارے سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اورعوام کو تحفظ فراہم کر نے کےلئے اقدامات کریں۔

تازہ ترین