• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ ہر شعبے میں سندھ کا برا حال ہے، شہزاد قریشی

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا ہے کہ پانی ،صحت، تعلیم ، ٹرانسپورٹ ہر شعبے میں سندھ کا بہت برا حال ہے، اگر سندھ حکومت نا اہل ہے تو اس کا خمیازہ عوام کیوں بھگتے ؟ جمہوریت کے چیمپئن جب اقتدار میں آتے ہیں تو اپوزیشن کے ساتھ آمریت سے زیادہ بدتر سلوک کیا جاتا ہے، کے سی آر ، کے فور ،گرین لائن، فائر ٹینڈرز سب ہی کچھ وفاق کررہا ہے اگر وفاق نے ہی سب کچھ کرنا ہے تو پھر سندھ حکومت کس کام کی ہے؟شہزاد قریشی نے کراچی واٹر بورڈ کی طرف سے ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے پانی میں کٹوتی اور کم پانی کی فراہمی پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کو کربلا بنا دیا گیا ہے لوگ مہنگے داموں واٹرٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں،12ایم جی ڈی کی ضرورت پوری کرنے کے بجائے صرف 5 ،3 ایم جی ڈی پانی سپلائی کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین