• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ کی کابل اسکول حملے کی شدید الفاظ میں مذمت


دُنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ کابل میں دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں پرہولناک حملہ کیا۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ اسکول بچوں میں زیادہ تر لڑکیاں تھیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی میں اضافہ افغان امن اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔

ملالہ یوسف زئی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی رہنماوں کو اسکول کے بچوں کی حفاظت کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں طالبات کے اسکول کے نزدیک بم دھماکے میں 55 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ  متعدد افراد بھی زخمی ہوئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا، جب طالبات اسکول سے باہر نکل رہی تھیں۔

دھماکے کے بعد شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

تازہ ترین