• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل: بم حملے سے جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی


کابل کے اسکول پر کار بم حملے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 55 ہوگئی جبکہ ڈیڑھ سو زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔

افغان صدر نے سیدالشہدا اسکول پر حملے میں طالبان کو ملوث قرار دیدیا جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد کی جانب سے الزام کی سختی سے تردید اور حملے کی مذمت گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کابل میں اسکول کے باہر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور پاکستان دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں افغانستان کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین