حکمران جماعت تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر برائے سینیٹ اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں پر حملہ مسلم ن لیگ کا پرانا طریقہ واردات ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ایف آئی اے لاہور کے دفتر پر ن لیگی قیادت کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن چوروں، لیٹروں اور جھوٹوں کی آماجگاہ بن چکی ہے، شہباز شریف نے دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں کی کرپشن کی۔
اعجاز چوہدری نے مزید کہا کہ جھوٹ بولنا اور بہتان تراشی کرنا لیگی رہنماؤں کا وتیرہ بن چکا ہے، شہباز شریف کو ملک سے فرار کرانے کے لیے درباری پاگل ہوچکے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال وغیرہ چور شریف خاندان کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں۔