• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستے بازار سے چینی خریدنے والوں کی اذیت کم نہ ہوئی


لاہور میں سستی چینی کے لیے شہری اب بھی لمبی لائنوں میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں، کہتے ہیں سستی چینی سے چند روپے بچ جاتے ہیں، رمضان بازار ختم ہونے کے بعد یہ سہولت بھی جاتی رہے گی۔

عید قریب آنے پر رمضان بازاروں میں سستی چینی کے لیے مرد، خواتین اور بزرگ لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں، شہری کہتے ہیں یہاں سستی چینی تو ملتی ہے، لمبی قطاروں میں ہی سہی۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ وہ کام کاج چھوڑ کر صرف چینی لینے کے لیے لائنوں میں لگے ہیں، گھنٹوں انتظار کے بعد ہاتھوں پر نشان لگا کر چینی دی جاتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کئی روز پہلے حکم دیا تھا کہ چینی کے خریداروں کی لمبی قطاریں ختم کروائی جائیں۔

 عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ 15 روپے کے پیچھے لوگوں کو بھکاری بنادیا گیا ہے۔

تازہ ترین