• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں حج زائرین کیلئے خصوصی شرائط رکھی جائیں گی،ترجمان سعودی وزارت حج

ترجمان سعودی  وزارت حج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں حج زائرین کیلئے خصوصی شرائط رکھی جائیں گی، لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے صورتحال کا مستقل جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کے انتظامات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

گزشتہ برس سعودی عرب کے رہائشیوں کو ہی مخصوص شرائط کے ساتھ حج کی اجازت دی گئی تھی۔

ترجمان وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج کروایا جائے گا، زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے۔

حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین