• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت(نمائندہ جنگ ) لکی مروت میں پولیس موبائل پر شرپسندوں کے حملے کے دوران اے ایس آئی شہید، کانسٹیبل زخمی ہو گیا، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

ڈی پی او نے کہا کہ تھانہ ڈاڈیوالہ کے قریب موٹر سائیکل سوار وں نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا جس میں موبائیل افیسر محمد شاہ کی شہادت ہوگئی،دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار برآمد کرلیا۔

اس سلسلے میں ڈی پی او لکی مروت عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاڈیوالہ پولیس کی موبائل گشت پر تھی اور تھانہ ڈاڈیوالہ کے قریب ناکہ بندی پوائنٹ پر موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو دہشت گردوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کردی۔ 

جیسے پولیس موبائیل افیسر محمد شاہ کی شہادت ہوگئی جبکہ دہشت گرد وہاں سے بھگانے اور فرار ہونے کی کوشیش کی جہاں انکا مقابلہ ایس ایچ او تھانہ ڈاڈیوالہ اور اسکی ٹیم ہوا پولیس نے مقابلے دوران دونوں دہشت گردوں کو ہلاک کرکے انکے قبضے دو کلاشنکوفیں معہ ایمونیشن اور ایک پستول بھی برامد کی اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لے لی۔ 

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت شان اللہ عرف ابوبکر ولد شاکر خان سکنہ سمال خیل مدی خیل، شمالی وزیرستان حال عمل خیل، بنوں ٹاون شپ جوکہ پولیس سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت سنگین مقدمات میں خیبر پختونخواہ پولیس کو مطلوب تھا جبکہ اسکے دوسرے ہلاک ساتھی کی شناخت زر محمد سکنہ ڈومیل بنوں سے ہوئی ہیں۔ 

ڈی پی او کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کی قیادت خود آر پی او بنوں ساجد علی خان خود کررہے ہیں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گرودں کے سہولت کاروں کی تلاش جاری رکھتے ہوے انکے خلاف مزید سرچ اپریشن جاری ہیں۔ 

دریں اثناء آرپی او بنوں ساجد علی خان نے اس موقعہ پر کامیاب اپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دی علا وہ -شہید پی اے ایس آئی محمد شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی ۔

پولیس کے چاق وچوبنددستے نے شہید کو آخری سلامی پیش کی اور ڈی پی او لکی مروت عمران خان اور ایس پی انوسٹی گیشن شفیق خان نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور شہید کےایصال و ثواب کے لئے دعائیں کی گئی۔

تازہ ترین